برٹش گرل سمیعہ قتل کیس لاہور منتقل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

برٹش گرل سمیعہ قتل کیس لاہور منتقل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے برطانوی نژاد سمیعہ شاہد کے قتل کا ٹرائل جہلم سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مقتولہ کے پہلے شوہر محمد شکیل سمیت دیگر ملزموں سے جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے مقتولہ کے دوسرے شوہر مختار کاظم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اور مقدمہ کے مدعی کی طرف سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سامعہ شاہد کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے پہلے شوہر محمد شکیل ، محمد حسین، محمد شاہد، مدیحہ شاہد اور امتیاز بی بی کے خلاف جہلم میں درج ہے جس میں متعلقہ ٹرائل کورٹ ٹرائل بھی کر رہی ہے، دوران ٹرائل مقتولہ کے دوسرے شوہر مختار کاظم کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے مدعی پیروی نہیں کر پا رہا، قتل کیس کا ٹرائل جہلم سے لاہور منتقل کیا جائے، عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ملزموں کو 4نومبر کو جواب داخل کرانے کے لئے نوٹسز جاری کردئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر