ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے مزید ناموں پر غور شروع

ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے مزید ناموں پر غور شروع

لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران سے رابطے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے مزید ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ فاضل چیف جسٹس عدالت عالیہ کے سینئر ججز کے ساتھ اضافی ناموں کی فہرست پر مشاورت کے بعد جلد جوڈیشل کمیشن کے ممبران یٰسین آزاد ایڈووکیٹ ممبرپاکستان بار کونسل اور جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی مشاورت سے نئے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے اضافی ناموں کی فہرست کو حتمی شکل د ی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر