ہوپ کے نو منتخب چےئرمین کی وفاقی وزیر مذہبی امورسے ملاقات

ہوپ کے نو منتخب چےئرمین کی وفاقی وزیر مذہبی امورسے ملاقات

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے نو منتخب چےئرمین الحاج ثناء اللہ کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ان کے دفتر میں ملاقات،پرائیویٹ اور سرکاری حج سکیم کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،حج2017ء کے لیے عازمین حج کی تربیت سارا سال جاری رکھنے پر اتفاق،چےئرمین ہوپ نے وفاقی وزیر کو 24اکتوبر کو ہونے والی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے سردار محمد یوسف نے قبول کر لیا ،چےئرمین ہوپ نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی سکیم کو پرائیویٹ سکیم کے ساتھ بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی وزارت مذہبی امور اس تاثر کو دور کرے صرف سرکاری سکیم وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی ہے پرائیویٹ حج سکیم بھی سعودی تعلیمات کی روشنی میں وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی میں ہی ہے چےئرمین ہوپ نے ملاقات میں مزید کہا پاکستان سے حج کے لیے سرکاری سکیم کے حاجی ہوں یا پرائیویٹ سکیم کے دونوں پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں اور وزارت مذہبی امور کے تحت جاتے ہیں ہوپ نے ہمیشہ وزارت مذہبی امور کے قوائد کی پابندی کی ہے وزارت مذہبی امور بھی تمام امور میں ہوپ کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنائے ،معلوم ہوا ہے حج پالیسی 2017ء کے بعض امور بھی زیر بحث آئے اور باہمی مشاورت اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر