فاطمۃ الزہرہ کالج کی طالبہ نے سال اوّل میں 481 نمبر لے کر میر پور بورڈ سے ٹاپ کیا

فاطمۃ الزہرہ کالج کی طالبہ نے سال اوّل میں 481 نمبر لے کر میر پور بورڈ سے ٹاپ ...
فاطمۃ الزہرہ کالج کی طالبہ نے سال اوّل میں 481 نمبر لے کر میر پور بورڈ سے ٹاپ کیا

  

جدہ (محمد اکرم اسد) اوورسیز پاکستا نیوں کے بچے تعلیم کے میدان میں کسی سے کم نہیں،باوجود اس کے ان کا باپ ان سے دور ہوتا ہے، وہ ایسی لگن سے محنت کرتے ہیں کہ جب امتحان کا رزٹ آتا ہے تو ان کی محنت خود بولتی ہے۔ سعودیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی جس کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے شہر پانیولہ سے ہے،اس کی بیٹی وردہ بشیر فاطمۃ الزہرہ گرلز کالج زیارت میں فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ ہے۔اس نے سال اوّل کے امتحانات میں505 میں سے 481 نمبر لے کر آزادکشمیر میر پور بورڈ سے ٹاپ کیا ہے۔ فرسٹ ایئر سے میر پور بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اوورسیز پاکستانیز کا سرفخر سے بلند کردیا۔ وردہ بشیر کے والد محمد بشیر شارجہ میں برسرروزگارہیں۔ انہوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا فضل اور اساتذہ کی محنت اور وردہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ پورے میر پور بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کی بیٹی وردہ کا بھی کہنا ہے کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

پیچھے چھوڑ گئے

مزید : صفحہ آخر