اسلام آباد بند کرنیوالوں کیساتھ قانون کے مطابق نمٹا جا ئیگا، پرویز رشید

اسلام آباد بند کرنیوالوں کیساتھ قانون کے مطابق نمٹا جا ئیگا، پرویز رشید

ٍ ق لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد بند کرنے والوں کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے ،سڑکیں بند کرنیوالوں کیساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ،نوازشریف سپریم کورٹ اور قومی اداروں میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے،عمران خان کے مطالبات سے بھاگے نہیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت5سال پورے کرے گی اورکسی کو بھی جمہوریت پر شب وخون نہیں مارنے دینگے ،پرامن دھرنے اور احتجاج عوام کا حق ہے مگر کسی کو وفاقی دارالحکومت بند نہیں کر نے دینگے، حکومت نے اسلام آباد بند کر نیوالوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور ان کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے متعلق عمران خان کے مطالبات سے بھاگے نہیں،عمران خان دھرنوں کی بجائے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن تک رہیں جبکہ نوازشریف سپریم کورٹ اور قومی اداروں میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کچھ عناصر ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں ، ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے ، انتشار کی سیاست سے ملک کو پہلے بہت نقصان پہنچا ، اسلام آباد بند کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہو سوچیں اور تعمیری تنقید اور سیاست کریں ۔

پرویز رشید

مزید : پشاورصفحہ اول