’چائے والے ‘کی پہلی تصویر بنانے والی ’نوجوان لڑکی‘بھی سامنے آگئی

’چائے والے ‘کی پہلی تصویر بنانے والی ’نوجوان لڑکی‘بھی سامنے آگئی
’چائے والے ‘کی پہلی تصویر بنانے والی ’نوجوان لڑکی‘بھی سامنے آگئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چائے کے ایک ہوٹل پر کام کرنیوالے ارشد خان کی تصویر اوراس کی نیلی آنکھوں کے چرچے توآپ نے سن ہی رکھے ہوں گے اورا ب اس کی یہ تصویر بنانے والی لڑکی جویریہ المعروف جیاعلی بھی سامنے آگئی ہیں جو ایک فوٹوگرافر ہیں،جیا کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر ہونیوالی تصویر کوغیرمعمولی پذیرائی ملنے پر وہ چائے والے ارشد کیساتھ ملاقات کیلئے پہنچ گئیں اوربتایاکہ اسے اب دنیاجانتی ہے۔ارشد خان کی وائرل ہونیوالی تصویر بنانے والی فوٹو گرافر جیا علی کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جب میں یہ تصویر پوسٹ کروں گی تو اسے لوگ اتنا پسند کریں گے،اب پوری دنیا میں ارشد خان کا چرچا ہو رہا ہے جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔اسلام آباد کی جیاعلی ایک فوٹوگرافرہیں اور حال ہی میں ہیڈسٹارٹ سکول سے اے لیول پاس کیا۔

مزید : صفحہ آخر