عمران خان کی آمد سے قبل ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں میں تلخ کلامی

عمران خان کی آمد سے قبل ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں میں تلخ کلامی

ملتان (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آمد سے قبل ڈسٹرکٹ بارکے عہدیداران میں تلخ کلامی ہوگئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارمیں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

علی احمد کرد کے اعزاز میں تقریب کے بعد جنر ل سیکرٹری محمد عمران خان خاکوانی نے فنانس سیکرٹری طاہر منصور بخاری کو تحریک انصاف کے جلسہ میں وکلاء کو دعوت دینے پر بارکا بیج اتارنے اوربطورممبر جماعت کردار ادا کرنے کا کہا جس پر انھوں نے کہا کہ اگر یہ بارکا جلسہ نہیں تو وہ نظامت کیوں کریں گے اوریہ آپ کی بھی جماعت ہے جس پر جنر ل سیکرٹری نے کہا کہ اس وقت وہ صرف بارکے عہدیدار ہوں گے اورنظامت کرلیں جو تاج پہننا ہے پہن لیں جس پر فنانس سیکرٹری نے کہا کہ آپ سب کام ٹھیک نہیں کرتے 9 ماہ سے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے جس پر جنرل سیکرٹری نے جواب دیا کہ وو خود اجلاس بلالیں اورموقع سے چلے گئے اس موقع پر دیگر وکلاء انھیں پرسکون ہونے کا کہتے رہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر