واسا میپکو حکام کیلئے درد سر ‘ واجبات 11 کروڑ سے متجاوز

واسا میپکو حکام کیلئے درد سر ‘ واجبات 11 کروڑ سے متجاوز

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکو حکام کو واسا نے زچ کردیا‘مستقل درد سر بن گیا ‘ واجبات 11کروڑ60لاکھ روپے تک پہنچ گئے ‘ حکام نے کنکشن کاٹنے کا عندیہ دے دیا ‘ بتایا گیا ہے کہ واسا اور میپکو حکام کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ‘ میپکو حکام کیلئے واسا مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے‘واسا کے ذمہ میپکو کے واجبات 11کروڑ60لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں اور واسا حکام اپنی مجبوریاں ظاہر کر رہے ہیں‘ اس پر میپکو حکام کا کہنا ہے کہ واسا کی مجبوریاں ہیں تو ہم کہاں جائیں ‘دوسری جانب میپکو ٹیموں نے گزشتہ روز بھی آپریشن کرکے نادہندہ سیکڑوں گھریلو و کمرشل صارفین کے کنکشن کاٹ دئیے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر