حکومت کوالٹی ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ‘رانا مشہود

حکومت کوالٹی ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ‘رانا مشہود

ملتان (سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم کی بہتری کو اولین ترجیح دی ہے ۔اس حوالے سے سرکاری سکولوں میں عدم دستیا ب تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پبلک سیکٹرسکولوں کے فزیکل انفرا سٹرکچر کی بہتری پر خصوصی دھیان دیا گیا ہے تا کہ طالب علموں کو حصول علم کے لیے بہترین ما حول ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں پبلک سکول سپورٹ پروگرام سے اشتراک کے تیسرے اور حتمی مرحلے کے اجراء کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چےئرمین پیف قمرالاسلام راجہ ،مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود،انچارج پی ایس ایس پی/سیکر ٹری پرائمری ہیلتھ کےئر علی جان خان، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز ،ڈائریکٹر (پبلک سکول سپورٹ پروگرام)اور نجی تعلیمی چینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ نجی پارٹنر ز کے اشتراک سے طالب علموں کو مفت و معیار ی تعلیم کی فراہمی کایہ منصوبہ ایک اہم پیش رفت ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ کے لیے چار لاکھ طالبات کو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ حکومت نے سرکاری سکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کر وادی ہے۔ یہ ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر