واٹر مینجمنٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے ہڑتال جاری ‘ احتجاجی کیمپ ‘ دھرنے
سیت پور ‘ جمال پور ( سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پا کستان ) محکمہ واٹر منیجمنٹ کے ہڑتالی ملازمین کو بر طرف کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی وضع کر دی ،ابتدائی طور پر ان کو غیر حاضر ظاہر کرکے بر طرف کر دیا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق محکمہ واٹر منیجمنٹ تحصیل علی پور کی ہڑتال کامیابی سے جاری ہے اور افسران بالا ہڑتالی ملازمین کو کو مختلف ہتھکنڈوں سے سے دھمکا رہے ہیں آج بروز بدھ صبح ساڑھے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
سات بجے سپر وائزر کریم بخش نے جونہی حاضری لگائی تومستقل کلرک ملک سہیل منظور نے زبردستی رجسٹرڈ حاضری چھین لیا اور جب تک باقی ہڑتالی ملازم 8بجے تک آئے تو تب تک کلرک بغیر حاضری کے رجسٹرڈ لے گیا ہیڈ آفس چلا گیا اور اس طرح ہڑتالی ملازمین کے کئی طریقے سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اگر اس رجسٹر حاضری کو لے کر کوئی کارروائی کی گئی تو پورے ضلع مظفر گڑھ کے ہڑتالی ملازمین ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیں گے ،ہم سے ہمارا حق کوئی نہیں چھین سکتا اور ہم مستقل کئے بغیر نہیں جائیں گے ،جب تک ہمیں مستقل نہیں کیا جاتا ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔ واٹر منیجمنٹ تحصیل حاصل پور کے ملازمین کی مستقلی کیلئے ہڑتال بائیسویں روز میں داخل ملازمین کام چھوڑ کر ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں واٹر منیجمنٹ حاصل پور کے دفتر کے سامنے ملازمین نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے اور وہاں بیٹھ کر واٹر منیجمنٹ کے ملازمین اپنی مستقلی کی آس لگائے ہوئے ہیں کہ کوئی آئے اور فریاد سنے واٹر منیجمنٹ یونین کے بہاول پور کے جنرل سیکرٹری محمد اظہر سے رابطہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہیگا اگر حکومت نے ہماری بات کو سنجیدہ نہ لیا تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤ س کے سامنے خودسوزی کرینگے اس موقع پر ملازمین محمد اعجاز سب انجینئر،محمد اسلم چنڑ ،محمد ندیم، سید مطوب حسین شاہ، محمد ساجد ، محمد رمضان اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔