پوائنٹس مینوں کی بھرتی ‘ ڈی پی او کارندے کے ہاتھوں لٹنے والے مزید 4افراد سامنے آگئے

پوائنٹس مینوں کی بھرتی ‘ ڈی پی او کارندے کے ہاتھوں لٹنے والے مزید 4افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)پوائنٹس مینوں کی بھرتی کے لئے ڈی پی او شاہد رضا کے کارندے کو رقم دے کر لٹنے والے مزید4متاثرین سامنے آگئے جس پر ڈائریکٹر ویجی لینس سیل ریلوے ملتان ڈویژن نے پوائنٹس مینوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے وصول کی گئی رقم واپس نہ کرنے کے خلاف دی گئی تحقیقات شروع کردیں سمہ سٹہ کے ٹرین ڈرائیور رانا سرور‘ محمد شاکر‘ محمد اکرم اور محمد اشرف نے ڈائریکٹر ویجی لینس(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
صائمہ بشیر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل ملتان ڈویژن میں پوائنٹس مینوں کی بھرتی کے لئے شاہد رضا کے بنگلے پر کام کرنیوالے راجن پور کے کانٹے والے زاہد نے ہمیں جھانسہ دیا کہ تمام بھرتیاں ڈی پی او شاہد رضا نے کرنی ہیں اور ڈی ایس بھی صرف ان کی بات مانگتے ہیں اپنے بچوں کو نوکری پر لگوانا ہے تو آدھے پیسے مٹھائی کیلئے پہلے دے جاؤ اور آدھے لیٹر ملنے کے بعد دینا۔بچوں کی عمر زیادہ ہونے کے ڈر سے رانا سرور نے45ہزار‘رانا شاکر نے30ہزار‘ محمد اکرم نے50ہزار اور محمد اشرف نے 20ہزار روپے بطور زر ضمانت دےئے تاکہ ہمارے بچے پوائنٹس مین بھرتی ہوسکیں۔ چند روز بعد پتہ چلا کہ بھرتیاں منسوخ ہوگئیں جس پر زاہد محمود سے پیسے واپس مانگے تو اس نے فون سننا ہی چھوڑ دیا ۔ٹرین ڈرائیوروں نے یہ بھی بتایا کہ تمام رقم ڈی پی او کے بنگلے پر دی اور ہمارے سامنے ہی زاہد محمود نے درخواستیں اور پیسے لے کر گننے کے بعد ساتھ لگی ہوئی الماری میں تالے میں رکھ دےئے۔