انٹر پارٹ فرسٹ میں کم نمبر دینے کیخلاف بورے والا کالج کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

انٹر پارٹ فرسٹ میں کم نمبر دینے کیخلاف بورے والا کالج کے طلبہ کا احتجاجی ...

بورے والا:(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ کالج بورے والا کے طلبا نے انٹرمیڈیٹ (پارٹ فرسٹ)ملتان بورڈ کے امتحانات میں کم نمبر آنے پر گزشتہ روز اے ٹی آئی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اور مصطفویٰ سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام کالج گیٹ سے پریس کلب تک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں گورنمنٹ کالج کے سینکڑوں طلبا شریک تھے طلبا نے پریس کلب بورے والا کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اورملتان بورڈ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ طلبا کے پیپروں کی ری چیکنگ کی جائے اورغلطی کو درست کر کے اصل نمبر لگائے جائیں بعدازاں طلبا پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر