رکن اسمبلی عامر اقبال قریشی کی قرارداد پر پنجاب اسمبلی میں خانپور حادثہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

رکن اسمبلی عامر اقبال قریشی کی قرارداد پر پنجاب اسمبلی میں خانپور حادثہ کے ...

دنیا پور ( نامہ نگار ) پنجاب اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں شریک دنیا پور سے رکن صوبائی اسمبلی عامر اقبال قریشی نے ایک قرار داد(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کے ذریعے ایوان کو بتایا کہ پچھلے دنوں نیشنل ہائی وے پر خانپور کے قریب دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں‘ اتنے بڑے سانحہ پر حکومت کی طرف سے نہ ہی کوئی نمائندہ موقع پر پہنچا اور نہ ہی مرنے والے مسافروں کے ورثاء کی کسی نے اشک شوئی کی ‘ جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی ارکان اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر اسے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے اور حادثہ میں مرنے والوں کے ورثاء سے ملاقاتیں کر کے ان کی اشک شوئی کرنے اور حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے کی ہدایت کی ۔

فاتحہ خوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر