صابر ڈوگر قتل کیس ‘ ملزم سرور خلیل کی ضمانت منظور

صابر ڈوگر قتل کیس ‘ ملزم سرور خلیل کی ضمانت منظور

بورے والا(تحصیل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ لاہور نے سردار صابر ڈوگر قتل کیس میں نامزد ملزم سرور خلیل احمد عرف پنوں ڈوگر کی 21اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی واضح (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

رہے کہ سردار خلیل احمد پنوں ڈوگر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے مقتول ڈاکٹر نذیراحمد مٹھو ڈوگر کے چھوٹے بھائی ہیں پولیس تھانہ سٹی نے سردار صابر ڈوگر کے بھائی محمد سرور کی درخواست پر ان کے قتل کے الزام میں خلیل احمدپنوں ڈوگر ان کے بیٹے دلاور خلیل ڈوگر او رگن مین نیازاحمد جوئیہ کے علاوہ ایک نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر