ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی ‘ 18 اشتہاریوں سمیت 56 گرفتار
ملتان ( کرائم رپورٹر )ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔ 06منشیات فروش،10جواریوں،02بغیر NOCمکانات کرائے پر دینے والوں،08بدکاری(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کرنے والوں،10جعلی سمیں/جعلی ایکسچینج چلانے والوں،02تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں اور18اشتہاری مجرمان سمیت56ملزمان گرفتار۔ 20لیٹردیسی شراب ،132گرام چرس،وٹک رقم10290/-روپے برآمد۔ ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم شرافت اور جاویدسے 12گرام چرس معہ 01سگریٹ برآمد کر کے،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم رفیق سے 05لیٹر شراب ، ملزم فرمان علی سے 05لیٹر شراب اور ملزم مظہر سے 10لیٹر دیسی شراب ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم خالد سے 120گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان امجد ،محسن ، اعجاز ، عامر ، عمیر اور فیاض کو بلئیرڈ جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 8640/-روپے برآمد کر کے جبکہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان سجاد ، محمد حسین ، بشیر اور فاروق کو تاش جوا ء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 1650/-روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس کی جعلی ایکسچینج کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان وقار ، طاہر ، شہزاد، واحد، نیاز ، شاہد ، عبدالطیف ، فہیم ، حمیر اور علی اکبر کو گیٹ وے نامی کمپنی کی دوکان پر جعلی سمیں و جعلی ایکس چینج کا کاروبار چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس کی ون ویلنگ /تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم عابد حسین کو انتہائی تیز رفتاری سے ہائی ایس چلاتے ہوئے، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم دلاور حسین کو انتہائی تیز رفتاری سے منی ٹرک چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس کی بدکاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان ندیم ، روبینہ ، عبدالباسط ، کرن ، عدیل ، عالیہ ، کاشف اور عبدالطیف کو بدکاری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس کی بغیر NOCمکانات کرائے پر دینے والو ں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم محمد قصور کو اپنا مکان بغیر NOCملزم محمد عمران کو کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس کی نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران119نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں438نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے109موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے18اشتہاری گرفتار کر لیے۔ملتان پولیس نے18اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے03کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ15ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے11اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔