بوسن روڈ پر تجاوزات مافیا کے ٹاؤن اہلکاروں پر حملے اور تشدد کے واقع کا مقدمہ درج‘ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

بوسن روڈ پر تجاوزات مافیا کے ٹاؤن اہلکاروں پر حملے اور تشدد کے واقع کا مقدمہ ...

ملتان(خبر نگار) بوسن روڈ پر تجاوزات کی طرف سے ٹاؤن اہلکاروں پر حملے اور تشدد کے واقع پر تھانہ بہاء الدین زکریا نے مقدمہ درج کر لیا ہے منگل کے روز بوسن روڈ پر ٹویوٹا موٹرز کے قریب (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

تجاوزات مافیا نے لینڈ آفیسر شاہ رکن عالم ٹاؤن ضیاء الحسن بخاری سمیت ٹاؤن اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل فون بھی توڑ دیا تھا اس واقع کا ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ بی زیڈ نے لینڈ آفیسر ضیاء الحسن بخاری کی مدعیت میں 2نامزد قیصر عباس، میاں عاقب اسلم سمیت 30 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ نمبر 714 درج کرلیا ہے ذرائع کیمطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاہم ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔

تشدد مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر