شرجیل میمن ودیگر کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ

شرجیل میمن ودیگر کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کیسابق وزیرشرجیل میمن سمیت دیگرمفرورملزمان کینیب کرپشن کیس میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے، احتساب عدالت نے ملزمان کو 5 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگرکیخلاف ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کراچی میں ہوئی۔ عدالت میں 13 ملزمان پیش ہوئے، جنہیں ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔نیب کے مطابق ملزمان پر5ارب 76 کروڑ65 لاکھ روپیسیزائد کی کرپشن کاالزام ہے، کیس کے 6ملزمان نیضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول