گورنر سندھ کی نابینا ٹرسٹ کے لئے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نابینا افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنر ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد دھرہ، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان معروف صنعت کار سردار یٰسین ملک، سیکریٹری سماجی بہبود شیریں ناریجو اور ماہر امراض قلب پروفیسر عبدالباری ، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایم سیز کے چیئرمین بھی شریک تھے۔ایمیگوس ویلفیئر ٹرسٹ (Amigos Welfare Trust) کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ تقریب میں ٹرسٹ کے زیر اہتمام انگلش لینگویج اور کمپیوٹر کی تربیت مکمل کرنے والے طالب علموں میں کمپیوٹرز اور دیگر نابینا افراد میں سرٹیفکیٹس ، مارکس شیٹس اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ شوکت علی کو رکشہ بھی دیا گیا۔پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کے ذمے دار شہری کی حیثیت سے یہ ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے کہ معاشرے کے پسماندہ اور نظر انداز افراد کی ہر ممکن مدد کریں اور انہیں تعاون فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نیت صاف ہو تو وسائل از خود دستیاب ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ معذوروں کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 2 فی صد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ نابینا افراد سمیت دیگر معذور افراد کو بھی سرکاری ملازمتیں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس کوٹہ پر مکمل طور پر عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نابینا افراد کے ہاؤسنگ مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ا