تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ‘ شاہ محمود ‘ جہانگیر ترین سمیت کئی اہم رہنما خطاب نہ کر سکے

تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ‘ شاہ محمود ‘ جہانگیر ترین سمیت ...

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنورنشن بد نظمی کا شکار ہو کر رہ گیا کارکنوں کی بد انتظامی کے باعث شاہ محمود حسین قریشی، جہانگیر ترین ، ابراہیم خان ، عون عباس بپی ، اسحاق خاکوانی، اعجاز حسین جنجوعہ سمیت دیگر رہنما خطاب سے محروم، پارٹی کے چےئر مین عمران خان نے بھی صرف چند منٹ خطاب کیا تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن بد نظمی کا شکار ہو کر رہ گیا جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے عہدیدران پنڈال سے اٹھ کر سائیڈ پر چلے گئے پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان جب پنڈال میں تشریف لائے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نشستوں سے اٹھ کر عمران خان کو ملنے کے لئے آگے آگئی جس کی وجہ سے وہ کارکنوں کے درمیان پھنس کر رہ گئے اس بھگڈر میں کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ اسٹیج پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے سارا نظام درہم برہم ہو گیا انتظامیہ اور سیکورٹی پر مامور کارکنوں کی بڑی جدوجہد کے باوجود کارکن اور عہدیداران اسٹیج سے نہ اترے جس کی وجہ سے تلاوت کے فوری بعد عمرا ن خان کا خطاب شروع کرادیا گیا اس بھگڈر میں عمران خان چند منٹ خطاب کرنے کے بعد ابراھیم خان کے گھر کے ڈرائنگ روم میں جا کر بیٹھ گئے جہاں انہوں نے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول