نیب کی5ماہ کی کارکردگی،17ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات

نیب کی5ماہ کی کارکردگی،17ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان بیورو نے گزشتہ 5ماہ کے وران مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں اور ہاؤسنگ سوساٹیز کے خلاف 17ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیں اس دوران واپڈا ایمپلائز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نیشنل بینک بنشن فراڈ کیس ، محکمہ انہار کے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

اہل کاروں ، ایم ڈی اے اور ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف فنانس اینڈ اکنامک آفیسرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ۔ گزشتہ 5ماہ کے دوران نیب ملتان بیورو نے کرپٹ عناصر سے 688.61ملین وصول کئے ۔ 322.38ملین روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔پلی بارگین نے ذریعہ 24.18ملین روپے ملزمان سے نکلوائے گئے ۔اس دوران مختلف سرکاری وپرائیویٹ اداروں کے کرپٹ افراد سے 174.49ملین روپے ریکور کیا تھے ۔ گزشتہ 5ماہ کے دوران مختلف انکوائریوں کے نتیجے میں ملزمان نے لوٹی گئی سرکاری رقوم 150.82ملین روپے واپس کردی نیب ڈائریکٹر نیب ملتان بیورو کے مطابق کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ نیب کے قیام سے اب تک 1سال کے دوران ملتان بیورو نے ریکارڈ ریکوری کی ۔ نیب ملتان بیورو نے اب تک 449کریکٹر بلڈنگ سوسائیٹز قائم کیں ۔ ان سوسائیٹز میں زیادہ تعداد طالب علموں کی ہے ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازیخان ڈویژنز میں ان سوسائیٹز کے ذریعہ سیمینارز کا انعقاد کیا گیا تاکہ نسل نو میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کیا جاسکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر