ملتان زون کی 400 سے زائد نہروں میں پانی کی فراہمی بند
ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب کے دریاؤں کے ہیڈورکس پر پانی کی شدید قلت کے باعث ملتان زون کی 4سو سے زائد سالانہ وششماہی نہروں میں پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر ریگولیشن محکمہ آبپاشی پنجاب کی ہدایات پر محکمہ انہار ملتان زون کی 4سو سے زائد سالانہ وششماہی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
نہروں میں پانی کی فراہمی گزشتہ شب سے بند کر دی گئی ہے اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ قبل ازیں ملتان زون کی ششماہی نہروں میں 20اکتوبر سے نہری پانی کی بندی کا شیڈول جاری کیا گیا تھا لیکن دریائے چناب ،راوی اور جہلم کے ہیڈ ورکس پر نہری پانی کی شدید قلت کے باعث ششماہی کے ساتھ ساتھ سالانہ نہروں میں بھی پانی کی فراہمی بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گندم سمیت ربیع سیزن کی دیگر فصلوں کی کا شت کا عمل متاثر ہوگا ۔
نہریں بند