بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگی کارکنوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا‘ وفاقی وزیر افضل چودھری کی یقین دہانی

بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگی کارکنوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا‘ وفاقی ...

عبدالحکیم(نمائندہ خصوصی) بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے علاوہ چئیرمین اور دیگر تمام عہدے مسلم لیگی کارکنوں اور نظریاتی کارکنوں کو ہی دئے جائیں گے ان خیالات(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کا اظہار وفاقی وزیر افضل چوہدری اور سینٹر مشاہد اللہ اورمسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ ظفر الحق نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی کونسل کے ممبر اور سٹی مسلم لیگ عبدالحکیم کے صدر علی اکبرصدیقی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگی رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی اصل طاقت اس کے مخلص کارکن ہیں اگر کارکن مضبوط ہو گا تو مسلم لیگ بھی مضبوط ہو گی اور مسلم لیگ کی مضبوطی ہی پاکستان کے عوام کی مضبوطی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر