ضلع کونسل ڈیرہ کی چیئرمینی کیلئے لغاری گروپ احمد خان کا نام فائنل
سخی سرور(نامہ نگار ) ڈیرہ کی حکمرانی ضلع کو نسل چیر مین کا تاج کس کو دینے کے لیے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس ،لغاری گروپ اور سابق سینٹرمنصور لغاری کے بیٹے سردار احمد خان لغاری کے نام پر اتفاق کر تے ہو ئے فائنل کر دیا گیا،وائس چیرمین کے لیے ایم این اے امجد فاروق کے بیٹے عبدالقادر کھوسہ کنفرم، ڈیرہ سٹی میئر کے لیے ایم پی اے عبدالعلیم شاہ کے بہنوئی عمران شاہ ،ڈپٹی میئر ایم این اے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
حافظ عبدالکریم کا ہو گا،تحصیل کوٹ چھٹہ کے لیے ایم پی اے محمود قادر لغاری سے نام مانگ لیے گئے، باواثوق ذرائع،اطلاع ملنے پر حامیوں کا جشن،سخی سرور میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائیاں تقسیم،بکرے ذبح،چیرمنیوں کی احمد خان لغاری کو مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہو گیا،واضح رہے کہ اس حوالے سے ایم پی اے جمال لغاری اور عبدالعلیم شاہ نے چند دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف ملاقات کر کے ان کو نام دیئے تھے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہو ئے جشن منایا گیا اور منوں مٹھائیاں تقسیم کر تے ہو ئے بکرے بھی ذبح کیے گئے،ضلع کونسل چیرمین کا نام فائنل ہونے پر احمد خان لغاری کی رہا ئش گاہ پر چیرمینوں کا مبارکباد دینے کے لیے قطاریں لگی رہی۔