لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے شہری جاں بحق ‘ ملزم گرفتار

لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے شہری جاں بحق ‘ ملزم گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ الپہ کے رہائشی خلیل احمد اور حاکم کھیڑا کے درمیان لین دین کا تنازع دونوں کا نواب پور کے علاقہ میں مشترکہ باغ تھے۔اس بارے پولیس کو کہنا ہے کہ مہر حاکم (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کھیڑا اور اس کا بیٹا عرفان اکثر عدیل حیات اور خلیل احمد کو حراساں کرتے تھے، گزشتہ روز حاکم کھیڑا اور عرفان سمیت5افراد خلیل احمد کے گھر داخل ہوکر اس کی گائے کھول کر لے گئے،خلیل احمد ان کا پیچھا کرتے ہوئے بستی بلوچاں والی پہنچ گئے جہاں پیر مہر حاکم ،اسکا بیٹا عرفان اور 3نامعلوم اشخاص گائے لے کر جارہے تھے۔خلیل احمد نے انہیں روکا اور گائے واپس دینے کا کہا تو عرفان نے پسٹل نکال کر اس پر فائر کردیا،اور فرار ہوگیا،جبکہ خلیل احمد جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر