فائرنگ، کرنٹ لگنے، دل کے دورہ سے 5افراد جاں بحق، 3کی خودکشی

فائرنگ، کرنٹ لگنے، دل کے دورہ سے 5افراد جاں بحق، 3کی خودکشی

خانیوال، دوکوٹہ، کوٹ ادو، چوک سرور شہید، دھنوٹ، گڑھ مہاراجہ، احمد پور سیال، منچن آباد، رحیم یار خان، حاصل پور( نمائندگان) مخالفین کی فائرنگ ، کرنٹ لگنے اور دل کا دورہ پڑجانے سے 5افراد جاں بحق‘ خاتون سمیت 3 افراد نے حالات سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق نواحی علاقہ میں واقع مقامی چائے فیکٹری سے 35 سالہ مزدور نیاز محمد کام سے فارغ ہوکر واپس جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا ۔دوکوٹہ سے نامہ نگار کیمطابق دوکوٹہ سے نامہ نگارکے مطابق دس بارہ روز قبل نہر گیارہ ایل میں تقریباً 30سالہ ایک خاتوں کی سر کٹی برہنہ نعش جس کو رسیوں سے باندھا ہوا تھا برآمد ہوئی تھی تاحال اس کے ورثاء کا پتہ نہ چل سکا ہے اور نہ ہی اس کے قاتلوں کا سراغ مل سکا ہے۔کوٹ ادو، چوک سرور شہید سے تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر کے مطابق چک نمبر553ٹی ڈی اے کے رہائشی ویلڈر غلام مصطفےٰ ملانہ کو لیڈپبلک سکول سسٹم کے سیکورٹی گارڈ مشتاق مسیح نے مرغیوں کیلئے پنجرہ بنانے کا کہاتھا جس نے بنانے میں تاخیر کی ،گزشتہ روز غلام مصطفےٰ اپنے بیٹے کو سکول چھوڑنے گیا جہاں سیکورٹی گارڈ مشتاق مسیح سے پنجرہ کے معاملہ پر توں تکرار ہوئی تو سیکورٹی گارڈ طیش میں آگیا اور اور اسے فائر مارکر غلام مصطفےٰ کو قتل کرکے فرارہوگیا پولیس چوک سرورشہید نے مقتول غلام مصطفےٰ کے بھائی ذوالفقار ملانہ کی مدعیت میں سیکورٹی گارڈ مشتاق مسیح سمیت سکول کے پرنسپل روایت کے خلاف مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دھنوٹسے نمائندہ خصوصی کے مطابق دھنوٹ کے نواحی علاقہ نصیر الدین واہن بستی کھاڑکیں کی رہائشی سائرہ بی بی جسکے 3بچے 2بیٹے اور ایک بیٹی ہے اس نے گھریلو حالات اور بیماری سے تنگ آکر سپرے پی لی ،جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا،مگر جانبر نہ ہو سکی،ورثاء نے کاروائی سے انکار کردیا۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگارکے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ پیر عبدالرحمن کا رہائشی 20سالہ نوجوان غلام غازی نے محبت میں ناکامی ملنے پر پھندا لگا کرخود کشی کر لی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ منچن آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق اسلم جوئیہ نامی شخص کا کچھ عرصہ سے گھر میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ روز اس نے پمپ ایکشن سے اپنی کھوپڑی اڑ ا لی ،مقامی پولیس نے زیر دفعہ 174 کاروائی مکمل کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ،دریں اثناء طارق کالونی میں گرائنڈر سے کرنٹ لگنے کے باعث احمد علی شخص جاں بحق ہو گیا ، رحیم یارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق تین روز قبل فاروق احمد اپنے دوکمسن بچوں ڈھائی سالہ فیضا فاروق اور سات سالہ نوشی بی بی کے ہمراہ قریبی رشتہ محمد اقبال کے بیٹے بلال احمد کی منگنی کی تقریب میں موضع پھل لولائی میں شریک تھا کہ اسی دوران منگنی میں شریک دو منچلوں ملزمان محمداکرم وغیرہ نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اس کے ڈھائی سالہ بیٹے فیضان فاروق اور سات سالہ بیٹی نوشی بی بی کو گولیاں جالگیں۔ جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوکر زمین پر گرگئے اور اس کاکمسن بیٹا فیضان فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا زخمی ہونے والی بیٹی نوشی بی بی کوشدیدزخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزمان محمداکرم وغیرہ اور اس کے ورثاء نے دباؤ اور لالچ دے کر مقتول کمسن فیضان فاروق کی قانونی کارروائی کیے بغیر قبرستان میں سپرد خاک کردی۔اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یار گل کی مدعیت میں دونوں ملزمان محمداکرم وغیرہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ حا صل پور سے نا مہ نگار خصوصی کے مطا بق حا صل پور کے نواحی علا قہ مو ضع جہیڈو تھا نہ صدر کی حدود میں سیا ل برادری کے دو چچا زاد بھا ئی چارہ کی کٹا ئی پر ایک دوسرے سے لڑ پڑے ۔دھکم پیل ہونے پر نا صر سیا ل دل کا دورہ پڑنے سے مو قع پر جا ں بحق ہو گیاورثا ء نے کا روا ئی کرنے سے انکا ر کر دیا ۔

قتل حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر