وزیر اعظم کے وژن کی بدولت پاکستان مضبوط، مستحکم ملک بن چکا ہے،برجیس طاہر

وزیر اعظم کے وژن کی بدولت پاکستان مضبوط، مستحکم ملک بن چکا ہے،برجیس طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ایک جمہوری اور منظم جماعت ہے جو کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس جمہوری انداز میں حالیہ پارٹی انتخابات کرائے گئے ہیں وہ اس جماعت میں اظہار رائے کی آزادی اور تنظیم کا کھلا ثبوت دیتے ہیں۔ چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ محمدنواز شریف کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) انتخاب اُن کی قیادت پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی سیاسی بصیرت اور سنجیدہ طرز عمل سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ پاکستان کے national interests کی حفاظت اور دفاع میں اہم کردار اداکیا ہے اور اپنے طرزعمل سے یہ بات ثابت کی ہے کہ حب الوطنی کے حوالے سے عصر حاضیر میں کوئی سیاسی لیڈراُن مقابلہ نہیں کر سکتا۔جس طرح وزیراعظم نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر سے متعلق دوٹوک موقف اپنایا ہے اُس کو آج پورے پاکستان اور کشمیرمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے روشن وژن کے تحت پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے اور آج پاکستان کا شمار دُنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا جارہا ہے اور اس کا اعتراف نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ غیر ملکی مالیاتی ادارے اور جریدے بھی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور موٹرویز کا منصوبہ محمدنواز شریف کے وژن کی تخلیق ہے جس کے تحت وہ پاکستان کی معیشت کو دفاع دفاع کی طرح ناقابل تسخیر بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس تاریخ ساز منصوبے کا آغاز اُن کے پہلے دور حکومت میں کیا گیا تھا اور اگر یہ اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج پاکستان کی معیشت وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین کی معیشت سے منسلک ہو کر انتہائی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہو چکی ہوتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی قسم کے اعتماد کا اظہارمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے محمدشہباز شریف کو مسلم لیگ(ن) پنجاب کا صوبائی صدر منتخب کر کے کیا ہے انہوں نے کہاکہ جس رفتار سے محمدشہباز شریف پنجاب میں ترقی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہترین گڈ گورننس محمدشہباز شریف کی اعلیٰ قیادت کے مرہون منت ہے اور اسی وجہ سے مسلم لیگ(ن) پنجاب کے کارکنان نے اُن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان محمدنواز شریف کی قیادت میں اسی انداز سے ترقی کرتا رہا تو جلد ہی ایشین ٹائیگر کا خواب شرمندہ ہوگا۔