تحریک انصاف گوجرخان نے دونومبر کیلئے چندہ مہم کا آغازکردیا،خان قیصر

تحریک انصاف گوجرخان نے دونومبر کیلئے چندہ مہم کا آغازکردیا،خان قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)قائد تحریک انصاف عمران خان کی اپیل پر 2نومبر کے دھرنے کے سلسلہ میں چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے ٹریڈرونگ کے صدر خان قیصر اور تحصیل نائب صدر عظمت مغل نے اس موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جس طرح تحصیل گوجرخان میں تاجر لوگ عمران خان کی کال پر چندہ دے رہے ہیں اس سے یہ بات صاف ظاہر ہو گئی ہے کہ اب پاکستان کی عوام باشعور ہو گئی ہے اور میاں نوازشریف سے پانامہ کے ایشو پر احتساب چاہتی ہے اب میاں نوازشریف کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں 2نومبر کو عمران خان کی کال پر لوگوں کا سمندر اسلام آباد میں آئے گا تحریک انصاف کے ورکروں سے اپیل ہے کہ 2نومبر تک زیادہ سے زیادہ چندہ اگٹھا کرکے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں تاکہ ان ظالموں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت آسکے تب ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے اس موقع پر فنانس سیکرٹری طارق محمود فرقان عاصم عالم زیب چوہدری ہمایوں اور مرزا تیمور بھی موجود تھے