گوجرخان ریلوے اسٹیشن پر ریل کار کا سٹاپ بحال کیا جائے،تاجر برادری
گوجرخان (تحصیل رپورٹر)محکمہ ریلوے کی نرالی پالیسی صبح کے وقت راولپنڈی سے لاہوراورشام کو لاہور سے راولپنڈی آنے والی ریل کار کا سٹاپ گوجرخان ریلوے اسٹیشن کا منسوخ کر دیا جبکہ لاہور سے صبح واپسی کا سٹاپ بحال رکھاریلوے کی اس انوکھی منطق پر مرکزی انجمن تاجران کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمدا قبال بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فرقان حیدر کیانی صدر کھوکھا یونین سعادت حسن نومی بٹ ٹیلرز کے صدر غلام قمر گارمنٹس کے صدر احتشام الطاف حسین شیخ ارشد محمود سیٹھی شیخ نعیم سجاد حیدر عرف کالا صدر انجمن آڑھتیاں قصاب ایسوسی ایشن کے صدر دلدار پپوصرافہ ایسوسی ایشن حلوائی گلی کے چیئرمین شاہدقریشی نے الگ الگ بیان میں کہا کہ ٹرانسپورٹروں سے ملی بھگت کر کے انہیں فائدہ پہنچانے کیلئے ایک سائیڈ کا سٹاپ منسوخ کرنا شہریوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوجرخان ریلوے اسٹیشن پر ریل کار کا سٹاپ بحال کیا جائے سابقہ حکومت میں یہاں تمام ٹرینوں کے سٹاپ تھے جس سے عوام کو سفری سہولیات میسر تھیں لیکن اب ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردیے گئے ریل کار کا سٹاپ فوری بحال کر کے گوجرخان کے عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں