شکار پور پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ، پیپلز پارٹی اور مولانا کی جماعت میں کانٹے کا مقابلہ

شکار پور پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ، پیپلز پارٹی اور مولانا کی ...
شکار پور پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ، پیپلز پارٹی اور مولانا کی جماعت میں کانٹے کا مقابلہ

  

کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک )شکار پور پی ایس 11پر ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں ۔

ابتک نیوز کے مطابق شکارپور میں امتیاز شیخ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کے لئے ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

پوری کوشش ہے کہ حکومت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیخ رشید نے پھر حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں 

یہ نشست پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کی پی پی میں شمولیت کے باعث خالی ہوئی تھی اس نشست پر پیپلزپارٹی کے امتیاز شیخ اور جمیعت علماءاسلام ف کے ناصر محمود سومرو آمنے سامنے ہیں۔

ضمنی انتخاب میں پی پی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب کیلئے حلقے میں 105پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے ا29پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 76کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حکومت نے ہمیں۔۔۔۔۔۔۔شاہ محمود قریشی نے پیشن گوئی کر دی 

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹررز کی تعداد 1لاکھ 35 ہزار چارسو تیس ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں مرد ووٹرز کی تعداد 76ہزار چار سو انچاس اور خواتین ووٹرز کی تعداد 62ہزار 481ہے۔ ضمنی انتخاب کو الیکشن کمیشن اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشن مانیٹر کرے گا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں