رات گئے بھارت کی پھر کنٹرول لائن پر جارحیت، نوجوان شہید، خواتین اور بچوں سمیت 5زخمی

رات گئے بھارت کی پھر کنٹرول لائن پر جارحیت، نوجوان شہید، خواتین اور بچوں ...
رات گئے بھارت کی پھر کنٹرول لائن پر جارحیت، نوجوان شہید، خواتین اور بچوں سمیت 5زخمی

  

کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے رات گئے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے کیرالہ سیکٹر کے اس پار واقع دیہات کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پلانی گاؤں کا رہائشی اٹھائیس سالہ عبدالرحمان شہید ہوگیا، خواتین اور بچوں سمیت پانچ زخمی بھی ہوگئے۔

مزید پڑھیں :کشمور، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ماں 4بچوں سمیت جاں بحق

افواج پاکستان نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنز کو خاموش کرادیا۔ حالیہ ہفتوں میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے ، سرحد پار سے فائرنگ نے کنٹرول لائن پر واقع آبادیوں کے مکینوں کو نقل مکانی پر بھی مجبور کررکھا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں