تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں ،پوری کوشش ہے حکومت چلی جائے : شیخ رشید

تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں ،پوری کوشش ہے حکومت چلی جائے : شیخ رشید
تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں ،پوری کوشش ہے حکومت چلی جائے : شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ، کرپشن کے خلاف مقدمہ خود لڑوں گا ۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے خلاف نااہلی درخواست میں دلائل دینے کیلئے سپریم کورٹ آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کا آئینی اور قانونی امتحان ہے ، نواز شریف نے گوشواروں کی تفصیلات غلط ہیں اور انہیں آرٹیکل 62,63کے تحت نااہل قرار دیا جائے ۔

انکا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ حکومت چلی جائے ، پاناما لیکس پر تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں ۔غلط گوشوارے جمع کرانے والے نو ممبران کو سامنے لایا جائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں