عراقی فورسز کی موصل میں پیش قدمی جاری،داعش کے کئی رہنما بھاگ گئے ،امریکہ کا دعویٰ

عراقی فورسز کی موصل میں پیش قدمی جاری،داعش کے کئی رہنما بھاگ گئے ،امریکہ کا ...
عراقی فورسز کی موصل میں پیش قدمی جاری،داعش کے کئی رہنما بھاگ گئے ،امریکہ کا دعویٰ

  

موصل(مانیٹرنگ ڈیسک)موصل میں عراقی فورسز کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے جبکہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی شروع ہونے کے بعد داعش کے کئی رہنما موصل سے فرار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی فورسز شہر میںداعش کے ٹھکانوں کی جانب بڑھ رہی ہیں، کارروائی کا مقصد ملک کے شمالی شہر کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرانا ہے۔

مزید پڑھیں :کانگو میں ٹڈی دل جمع کرنے پر فسادات،20ہلاک

دوسری جانب امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ایسے اشارے ملے ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عراقی فوج کے موصل شہر کے محاصرے کے ساتھ ہی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے کئی رہنما شہر چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں تاہم وہ کہاں گئے ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید : بین الاقوامی