پاناما لیکس تحقیقات :سپریم کورٹ نےوزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جار ی کر دیے، جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست بھی خارج

پاناما لیکس تحقیقات :سپریم کورٹ نےوزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جار ی کر ...
پاناما لیکس تحقیقات :سپریم کورٹ نےوزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جار ی کر دیے، جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست بھی خارج

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست بھی خارج کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی ، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پرچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاناما لیکس پروزیر اعظم سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست خارج کر نے کے بعد درخواستوں کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

پوری کوشش ہے حکومت ...... شیخ رشیدنے پھر حکمرانوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سیاسی مسئلے میں نہیں پڑیں گے ، آپ چاہتے ہیں یہ کام بھی ہم کریں ۔”انتظامیہ شہریوں کے حقوق میں ناکام ہوئی تو مداخلت کریں گے “۔جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو کوئی دھمکی نہیں دے سکتا ۔

شیخ رشید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹس سے کچھ نہیں ہو گا ، شو کاز نوٹس جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ فریقین کا جواب آنے دیں ، دائرہ اختیار کا فیصلہ فریقین کو سن کر کریں گے ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر وزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا ہے ۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور وزیر اعظم سمیت وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کر لیا ۔

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے موقع پر عمران خان ، شیخ رشید ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی ، پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان اوردیگر بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے ۔

مزید : قومی