سیاسی جماعتوں نے پہلی بار سنجیدگی کے ساتھ کرپشن کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا ،اگر عدالت نے قوم کو مایوس کیا تو پھر جمہوریت خطرے سے دو چار ہو جائے گی :سراج الحق

سیاسی جماعتوں نے پہلی بار سنجیدگی کے ساتھ کرپشن کے خلاف عدالت کا دروازہ ...
سیاسی جماعتوں نے پہلی بار سنجیدگی کے ساتھ کرپشن کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا ،اگر عدالت نے قوم کو مایوس کیا تو پھر جمہوریت خطرے سے دو چار ہو جائے گی :سراج الحق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے سنجیدگی کے ساتھ پہلی بار کرپشن اور کرپٹ سسٹم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا یا ہے ،اگر عدالت نے بھی قوم کو مایوس کیا تو اس ملک میں جمہوریت اور آئین خطرے سے دو چار ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے آج قوم کا ہر بچہ مقروض ہے ،ہم قوم کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ظالم طبقہ پہلے باہر سے قرضے لاتا ہے پھر لوٹ مار کر کے باہر چلا جاتا ہے ۔

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست خارج کردی ،وزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جار ی

سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ہے اوراس حوالے سے کمیشن بنانے میں بھی ناکام ہو گئی ہے ،حکومت نے اپوزیشن کی مثبت سوچ کو بھی رد کردیا ،اب عدالت عظمی پر قوم کی نظریں ہیں ،ہم چاہتے ہیں جن حکمرانوں کے نام پاناما لیکس اور لندن لیکس میں آئے ان کا آڈٹ ہونا چاہیے،اگر عدالت نے بھی قوم کو مایوس کیا تو اس ملک میں جمہوریت اور آئین خطرے سے دو چار ہو جائے گا ۔سراج الحق نے مزید کہا کہ سڑکوں پر آنے کے بجائے عدالت سے انصاف ملنا چاہیے ،ہمارا عدالتوں پر پورا اعتماد ہے اور خواہش ہے کہ عدالت قوم کو مایوس نہیں کرے گی ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

مزید : قومی