آج شام سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بعض مقامات پربارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آج شام سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بعض مقامات پربارش ، پہاڑوں پر برفباری ...
آج شام سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بعض مقامات پربارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج (شام/رات) مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباداور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کے علاوہ بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کے علاوہ بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست خارج کردی ،وزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جار ی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

انکا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ہ ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات02، کالام04، راولاکوٹ05، سکردو، استور، دیر، کو ئٹہ06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں کم سے کم 18، کراچی 24، اسلام آباد 15، پشاور 17، کوئٹہ 06، چترال 08، گلگت اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات