بلوچستان کی تحصیل موسیٰ خیل اور نواح میں 5.1شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا : حکام

بلوچستان کی تحصیل موسیٰ خیل اور نواح میں 5.1شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان ...
بلوچستان کی تحصیل موسیٰ خیل اور نواح میں 5.1شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا : حکام

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کی تحصیل موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق موسیٰ خیل اور نواحی علاقے میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 68کلو میٹر دور شمال میں تھا تاہم ابتدائی طورپر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں ۔

مزید : ماحولیات