مقبوضہ کشمیر،حزب المجاہدین کا سکھ نوجوانوں کا گروپ بنانے کا اعلان،وادی چھوڑنے والے پنڈتوں سے واپسی کی اپیل

مقبوضہ کشمیر،حزب المجاہدین کا سکھ نوجوانوں کا گروپ بنانے کا اعلان،وادی ...
مقبوضہ کشمیر،حزب المجاہدین کا سکھ نوجوانوں کا گروپ بنانے کا اعلان،وادی چھوڑنے والے پنڈتوں سے واپسی کی اپیل

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں شہید برہانی وانی کے قریبی ساتھی اور حزب المجاہدین کے کمانڈر ذاکر رشید بٹ نے انیس سو نو ے میں وادی سے ہجرت کرجانے والے پنڈتوں سے واپسی کی اپیل کی ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے آپریشن بلیو سٹار کی طرز پر کارروائیوں کے خدشے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں سکھ نوجوانوں کا گروپ تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

حال ہی میں جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ذاکر رشید بٹ نے مہاجر کشمیری پنڈتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس چلے آئیں اور ان کی حفاظت کا ذمہ بھی لیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں سکھوں کے خلاف آپریشن بلیو سٹار جیسی کارروائی کرنا چاہتی ہے جبکہ بہت سے سکھ نوجوان اس آپریشن کا بدلہ لینے کے لئے حزب المجاہدین کا حصہ بننا چاہتا ہے، حزب المجاہدین ان کے ساتھ ہے اور ان کا الگ گروپ بنایا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی