اورنگی ٹاﺅن میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد: ترجمان رینجرز

اورنگی ٹاﺅن میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد: ...
اورنگی ٹاﺅن میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد: ترجمان رینجرز

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے اورنگی ٹاﺅن میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب ایک دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ۔

ابتک نیوز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر اورنگی ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دکان کے اندر خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

ترجما ن رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز ، 8ایم ایم کی تین رائفلیں ، 7ایم ایم کی 4رائفلیں ، بارودی مواد ، مختلف اقسام کے پستول اور گولیاں شامل ہیں جنہیں منظم انداز میں دکان کے اندر خفیہ خانے بنا کر چھپایا گیا تھا ۔

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کی درخواست خارج کردی ،وزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جار ی

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر رینجرز نے نائن زیرو اور جناح گراﺅنڈ کے اطراف میں آپریشن کر کے مصنوعی چیک پوسٹیں ختم کر دیں ۔

مزید : کراچی