دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین شادی کارڈ،اندر کیا چیز لگی ہے؟جس کو ملا دیکھتا ہی رہ گیا

دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین شادی کارڈ،اندر کیا چیز لگی ہے؟جس کو ملا دیکھتا ہی ...
دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین شادی کارڈ،اندر کیا چیز لگی ہے؟جس کو ملا دیکھتا ہی رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرناٹکا(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی موقع ہی ایسا ہے کہ ہر کوئی اسے یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت میں تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے کچھ انوکھا ہی کردیاکہ جس نے دیکھا حیرت میں ڈوب گیا۔ بے جے پی لیڈر گالے جندران ان دنوں بیٹی کی تیاریوں میں ہیں اور اس کے دعوت نامے بھی تقسیم ہوچکے ہیں لیکن یہ اتنے انوکھے،مہنگے اور بے مثال ہیں کہ دیکھنے والے شادی کو بھول کر ان دعوت ناموں میں ہی کھویا ہوا ہے۔

  1. جی ہاں یہ ہیں ہی ایسے اور انہیں منفرد بناتی ہے ان میں لگی ایل سی ڈی سکرین۔جیسے ہی باکس کھولیں سکرین پرایک ویڈیو چل پڑتی ہے جس میں جندران،ان کی بیگم، بیٹی اور بیٹے کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔
  2. اسی ویڈیو میں ان کے ہونٹوں کو خصوصی نغمہ گنگناتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس نغمے میں رشتہ داروں،دوستوں اور دیگر مہمانوں کو خوشیوں میں شرکت کرکے انہیں دوبالا کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔اسی خصوصی کارڈ کے ساتھ لفافے میں ایک وایتی کارڈ بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سولہ نومبر کو ہونے والی اس شادی میں شاہ رخ خان سمیت بالی وڈ کے کئی بڑے ناموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -