جہیز کے طعنے،سسرالیوں کا تشدد،بھارتی کبڈی کھلاڑی کی بیوی نے خود کشی کرلی

جہیز کے طعنے،سسرالیوں کا تشدد،بھارتی کبڈی کھلاڑی کی بیوی نے خود کشی کرلی
جہیز کے طعنے،سسرالیوں کا تشدد،بھارتی کبڈی کھلاڑی کی بیوی نے خود کشی کرلی

  

دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت چلر کی بیوی نے خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق 27سالہ للیتا نے خود کشی سے قبل آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں جہیز کی وجہ سے طعنے سنتے پڑتے تھے ‘شوہر تشدد کرتا تھا۔میں اتنی مضبوط نہیں کہ مقابلہ کر سکوں۔تنگ آکر خود کشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔للیتا نے گھر میں دوپٹہ سے گلے میں پھندا ڈا ل کر خود کو ختم کرلیا۔یہ روہت کی دوسری شادی تھی۔روہت نے فون بند کرلیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

پولیس کے مطابق للیتا کو گھر پر اکیلئے رہنے پر مجبور کیا گیا۔شوہر دوسرے شہرمیں تھے۔للیتا کے والدین کے مطابق انہیں کئی بار شکایت کی گئی تھی کہ للیتا کو جہیز کی وجہ سے طعنے سنتے پڑتے تھے اور سسرال والے تشدد بھی کرتے تھے۔

مزید : کھیل