ڈیرہ غازی خان کے میٹرنٹی ہسپتال میں حاملہ خاتون کو داخلہ نہ مل سکا ، بچہ دم توڑ گیا

ڈیرہ غازی خان کے میٹرنٹی ہسپتال میں حاملہ خاتون کو داخلہ نہ مل سکا ، بچہ دم ...
ڈیرہ غازی خان کے میٹرنٹی ہسپتال میں حاملہ خاتون کو داخلہ نہ مل سکا ، بچہ دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان میٹرنٹی ہسپتال میں آئی حاملہ خاتون کو داخلہ نہ ملنے پر بچہ فوت ہو گیا ´۔

نیو نویز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی خاتون کو زچگی کیلئے میٹرنٹی ہسپتال لایا گیا جہاں مبینہ طور پر انتظامیہ نے اسے داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا تاہم تب تک بچہ پیٹ میں ہی مر چکا تھا ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

ذرائع کا کہناہے کہ خاتون درد سے تڑپتی رہی مگر ڈاکٹروں اور انتظامیہ کو زرا ترس نہ آیا اور انہوں نے خاتون کی حالت خطرے میں قرار دے کر اسے داخل کرنے سے ہی انکار کر دیاجس کے باعث اسکا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی فوت ہو گیا ۔