میرانشاہ:جی ایچ کیو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشت گرد ہلاک

میرانشاہ:جی ایچ کیو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشت گرد ہلاک
میرانشاہ:جی ایچ کیو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشت گرد ہلاک

  

وزیرستان (ویب ڈیسک ) میرانشاہ میں جی ایچ کیو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گومل درہ میں سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اکبر علی عرف بدی سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر د کردیا گیا  ، مار ے جانیوالے کمانڈربدی کے متعلق بتایا گیا ہے وہ راولپنڈی میں پاک فو ج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے کاماسٹر مائنڈ تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریش کے دوران انہیں ہتھیار ڈالنے کی ہدایت کی لیکن انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں مارے گئے۔مارا جانیوالا کمانڈر شوری مجاہدین وزیرستان سے تعلق تھا اور خودکش بمباروں کی تربیت کیلئے مشہور تھا، وہ سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں میں بھی مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر 2009 ٗکو جی ایچ کیو پر حملے میں 9 اہلکاروں سمیت کئی لوگ مارے گئے۔

مزید : وزیرستان