موقف میں تبدیلی نہیں آئی، افغان حکومت کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات نہیں ہورہے: طالبان

موقف میں تبدیلی نہیں آئی، افغان حکومت کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات نہیں ہورہے: ...
موقف میں تبدیلی نہیں آئی، افغان حکومت کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات نہیں ہورہے: طالبان

  

کابل (صباح نیوز) افغان طالبان کے ترجمان نے برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات نہیں ہورہے۔ طالبان نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اس بارے میں ہماری پالیسی بہت واضح ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خفیہ بات چیت ہوئی ہے ۔ افغان حکومت نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا البتہ طالبان نے ایک پریس ریلیز میں اس کی تردید کی ہے۔ ایک افغان اہلکار نے کہا کہ افغان انٹیلی جنس کے سربراہ معصوم ستانکزئی اس میںشریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی قیام امن کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔

مزید : بین الاقوامی