پی آئی اے فضائی میزبانو ں کا پیرس کے ہوٹل میں غل غپاڑہ ، انتظامیہ نے آئندہ رہائش دینے سے انکا رکر دیا

پی آئی اے فضائی میزبانو ں کا پیرس کے ہوٹل میں غل غپاڑہ ، انتظامیہ نے آئندہ ...
پی آئی اے فضائی میزبانو ں کا پیرس کے ہوٹل میں غل غپاڑہ ، انتظامیہ نے آئندہ رہائش دینے سے انکا رکر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی آئی اے عملے کی جانب سے پیرس کے ہوٹل میں غل غپاڑے پر چیئرمین نے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے چیئرمین نے عملے کے ارکان کی جانب سے پیرس کے ہوٹل میں غل غپاڑے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آٹھ فضائی میزبانوں نے پیرس کے ہوٹل میں شراب نوشی کے بعد عملے سے بدتمیزی بھی کی اور شور شرابا بھی کیا جس کے بارے میں حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پی آئی اے کے فضائی میزبانو ں کو کمرے نہیں دیں گے ۔ہوٹل انتظامیہ نے پی آئی اے حکام کو اس حوالے سے واضح کر دیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کے بعد آئندہ فضائی میزبانوں کو ہوٹل میں رہائش کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : قومی