چیف سلیکٹر کا سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سگنل

چیف سلیکٹر کا سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سگنل
چیف سلیکٹر کا سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سگنل

  

دبئی(ویب ڈیسک) سلمان بٹ،احمد شہزاد اور عمر اکمل کو قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے تسلی مل گئی ہے کہ وہ جلد یا بدیر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ سابق کپتان سلمان بٹ ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کلیئر ہیں جبکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل پر بھی کوئی پابندی نہیں جو ان کی مستقبل کی پلاننگ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ ابھی پوری طرح ردھم میں نہیں آئے لہٰذا ایک سال تک ان کی کارکردگی دیکھ کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی میں شامل احمد شہزاد اور عمر اکمل پر بھی اب کوئی پابندی نہیں البتہ شاہد آفریدی کو الوداعی میچ دینے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔

مزید : کھیل