حامدیارہراج،محمدیارہراج تحریک انصاف میں شامل

حامدیارہراج،محمدیارہراج تحریک انصاف میں شامل
حامدیارہراج،محمدیارہراج تحریک انصاف میں شامل

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک )خانیوال کا مشہور ہراج گروپ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا،دو بھائیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت جبکہ ایک نے مسلم لیگ (ق) میں ہی کھڑے رہنے کا اعلان کردیا۔

سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج کے دو بھائی سابق وفاقی وزیر سردارحامد یار ہراج اور سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار محمد یار ہراج نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،انہوں نے شمولیت کااعلان اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا وہ گزشتہ روزان کیساتھ ملتان پہنچے تھے۔سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج پاکستان مسلم لیگ (ق) میں ہی کھڑے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں مسلم لیگ (ق) میں ہی رہوں گا۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

سابق وفاقی وزیر حامد یار ہراج اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف محمد یار ہراج نے عمران خان اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستان میں امید کی واحد کرن اور تبدیلی کے علمبردار ہیں اور پاکستان کے عظیم مستقبل کی خاطر عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔عمران خان نے دونوں سیاسی رہنماﺅں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج حق و باطل کے مابین تفریق بالکل واضح ہو چکی ہے۔

مزید : کھیل