ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ،تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں: آرمی چیف

ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ،تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ہمارے ...
ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ،تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں: آرمی چیف

  

وانا(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ہی محفوظ بناسکتے ہیں،تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے،انہوں نے کیڈٹ کالج سپن کئی کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں بنایا گیا سپن کئی کیڈٹ کالج بہترین درسگاہ ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے،قبائلی نوجوانوں کا معیار زندگی بہتر سے بہتر بنایا جائے گا،کالج کی تعمیروترقی اور دیگر منصوبوں میں یو اے ای کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر امن کو مستحکم کرسکتے ہیں،ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ہی محفوظ بناسکتے ہیں،پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف ہمارے کردار کو تسلیم کرتی ہے،تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں،آرمی چیف نے کالج کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ،زیر تعلیم بچوں سے سوالات بھی کیے اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

مزید : قومی /اہم خبریں