اب اگر تحریک انصاف احتجاج کرے گی تو وہ غیرآئینی ہوگا: طارق فضل چودھری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اب اگر تحریک انصاف احتجاج کرے گی تو وہ غیرآئینی ہوگا،احتجاج ہر شخص کا آئینی حق ہے ، آئین کی کونسی شق ہے جس کے تحت آپ طلبہ کواسکول جانے سے روکیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کاروبارتاجروں ،اسکول جاناطلبہ ، اسپتال جانا مریضوں کا آئینی حق ہے،اب اگر تحریک انصاف احتجاج کرے گی تو وہ غیرآئینی ہوگا،احتجاج ہر شخص کا آئینی حق ہے ، آئین کی کونسی شق ہے جس کے تحت آپ طلبہ کواسکول جانے سے روکیں گے،تحریک انصاف کی اسلام آباد بند کرنے کی کال بے معنی ہے ،پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے گئی ہے تو اسلام آباد بندکرنے کاکیا جواز ہے؟تحریک انصاف معاملہ عدالت لے گئی ہے تو اسلام آباد بندکرنے کاکیا جواز ہے؟۔