’اگلے ماہ امریکی انتخابات سے پہلے ہی بڑی عالمی جنگ شروع ہوجائے گی‘ تہلکہ خیز پیشنگوئی آگئی

’اگلے ماہ امریکی انتخابات سے پہلے ہی بڑی عالمی جنگ شروع ہوجائے گی‘ تہلکہ ...
’اگلے ماہ امریکی انتخابات سے پہلے ہی بڑی عالمی جنگ شروع ہوجائے گی‘ تہلکہ خیز پیشنگوئی آگئی

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور روس کے مابین مذاکرات کی ہر کوشش ناکام ہو گئی ہے اور دونوں کے باہمی تعلقات روز بروز کشیدہ تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اب روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مشیر خاص سرگئی مارکوف نے ایسی پیش گوئی کر دی ہے کہ جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مارکوف نے کہا ہے کہ ”امریکی انتخابات سے پہلے ہی روس اور امریکہ کی جنگ چھڑ سکتی ہے۔“ یہ بیان امریکی فوج کی اس منصوبہ بندی کے اعلان کے اگلے روز سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یورپی ممالک میں روسی بارڈر کے قریب کیمپ لگانے جا رہی ہے۔

تیسری جنگ عظیم کا خطرہ شدید! جنگ سے بچنا ہو تو کس جگہ جانا چاہیے؟ آپ بھی جانئے وہ بات جو آپ کی زندگی بچاسکتی ہے

مارکوف کا کہنا تھا کہ ”روس اور امریکہ دونوں ہی اپنی افواج، بحری بیڑوں اور جنگی جہازوں کو دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کا یہ پھیلاﺅ بہت جلد جنگ میں تبدیل ہو جائے گا۔“ڈیلی بیسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ”کئی عشروں کے بعد روس اور امریکہ کے تعلقات اتنے کشیدہ ہو چکے ہیں کہ نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات سے قبل ہی دونوں ملکوں میں جنگ چھڑ سکتی ہیں۔ میں نے ذاتی طور پر خوراک ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور میں ہر شخص کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھی خوراک ذخیرہ کر لیں تاکہ جنگ کی صورت میں وہ اس پر گزارہ کریں اور زندہ رہ سکیں۔“

مزید : بین الاقوامی