جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا، امریکہ نے روس کے خلاف اپنی فوج کو بڑا حکم دے دیا

جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا، امریکہ نے روس کے خلاف اپنی فوج کو بڑا حکم دے دیا
جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا، امریکہ نے روس کے خلاف اپنی فوج کو بڑا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے اپنی فوج کو روس کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے لڑاکا فوجی دستوں کو ناروے میں روسی بارڈر کے قریب پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔ جن امریکی میرین کورز کو ناروے میں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے یہ اس سے قبل روسی بارڈر کے ساتھ شدید سردموسم میں لڑائی کی مشقیں بھی کر چکی ہیں۔ ان نئے دستوں کے علاوہ اس سے قبل امریکہ اپنے 15ہزار میرینز اور کئی ٹینک بھی ناروے میں بنائے گئے غاروں کے خفیہ نیٹ ورک میں پہنچا چکا ہے۔

’امریکہ اگر تم جنگ چاہتے ہو تو ہم بھی تیار ہیں، اب دنیا میں ہر جگہ۔۔۔‘ روس کھل کر امریکہ کے مقابل آگیا، واضح اور خطرناک ترین پیغام دے دیا
رپورٹ کے مطابق یو ایس میرینز کورز فورسز یورپ کے کمانڈر میجر جنرل نیل ای نیلسن کا کہنا تھا کہ ”ہمارے ناروے کی مسلح افواج کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ناروے میں امریکی فوجیوں کی محدود موجودگی سے ان تعلقات کو فروغ ملے گا اور مل کر آپریشز کرنے کی صلاحیتیں بھی بہتر ہوں گی۔“رپورٹ کے مطابق سرد جنگ کے زمانے کے بعد پہلی بار امریکہ اور روس کے تعلقات اس قدر کشیدہ ہو چکے ہیں کہ شام میں دونوں ملکوں کی جاری لڑائی باہمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔امریکہ کی طرف سے اپنی فوج کو یہ حکم ملنے کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مشیر خاص یہ پیش گوئی بھی کر چکے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہی دونوں ملکوں کی جنگ چھڑ سکتی ہے۔